|
|
فائل فوٹو
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کا دورہ کر کے وہاں امریکی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کرچکی ہیں، امریکی کمپنیاں 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانیوں کو براہ راست روزگار دے رہی ہیں۔
امریکی سفارتخانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بالواسطہ طور پر 10 لاکھ سے زائد پاکستانی امریکی سرمایہ کاری سے مستفید ہو رہے ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
اس سے متعلق کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون مشترکہ خوشحالی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے نوشہرہ میں ڈیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا۔ یہ اسکول سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کر رہا ہے۔ |
|