Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 972|Reply: 0

حالیہ مظاہروں کے دوران 3,117 افراد جاں بحق ہوئے: ایران

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196300
Post time 2026-1-22 16:40:14 | Show all posts |Read mode
  --فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کی جانب سے گزشتہ شام جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ایران میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایرانی میڈیا ’تہران ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2,427 بےگناہ شہری شامل ہیں جن میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔  

ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ افراد پُرتشدد عناصر کی جانب سے داعش طرز کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔   
’ان کی دنیا کو آگ لگا دیں گے‘، خامنہ ای کیخلاف کسی بھی اقدام پر ایران کی وارننگ

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔    

واضح رہے کہ ایران میں خراب معاشی حالات کے خلاف ہونے والے شدید احتجاج اور سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

امریکا کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اگر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، ہم اپنے رہبر کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیں گے اور اِن کی دنیا کو آگ لگا دیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 12:18 GMT+5 , Processed in 0.046571 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list