امریکا کے خلائی ادارے ناسا کی سینئر خلانورد سنیتا ولیمز کا کہنا ہے کہ وہ آرٹیمس II مشن کے لیے بہت پُرجوش ہیں کیونکہ یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے اور اس سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملے گا۔
سنیتا ولیمز نے بھارتی میڈیا سے چاند پر جانے کے لیے آرٹیمس II مشن کی تیاری کے بارے میں کہا کہ ایسے وقت میں جب ہم چاند پر اترنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو یہ ایک ضروری قدم ہے۔
60 سالہ خلانورد نے حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے لیکن وی نجی شعبے کا حصہ اب بھی بن سکتی ہیں۔
ناسا کی سینئر خلانورد سنیتا ولیمز 27 سالہ شاندار کیریئر کے بعد ریٹائرڈ
کراچی ناسا کی سینئر خلانورد سنیتا ولیمز27سالہ...
سنیتا ولیمز اپنے کیریئر کے دوران 3 مختلف خلائی مشنز پر 3 مختلف راکٹس کا استعمال کرتے ہوئے خلا میں 608 دن گزار چکی ہیں اور اُنہوں نے خلا میں 62 گھنٹے چہل قدمی بھی کی ہے۔
جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا ’کیا وہ چاند پر جانا چاہتی ہیں؟‘ تو اس سوال کے جواب میں اُنہوں نے مسکراتے ہوئے کہا ’مجھے تو چاند پر جانا اچھا لگے گا لیکن میرے شوہر مجھے مار ڈالیں گے‘۔
سنیتا ولیمز نے مزید کہا ’ اب گھر آنے اور یہ ٹارچ اگلی نسل کو دینے کا وقت آگیا ہے تو اب اگلی نسل کو تاریخ میں اپنی جگہ بنانی چاہیے‘۔