|
|
--فائل فوٹو
بھارت کی سب سے بڑی ایئر لائن پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق ڈی جی سی اے نے بھارتی ایئرلائن پر 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ جرمانے کے بعد بھارتی ایئرلائن کی ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے سے دسیوں ہزار مسافر دربدر ہوگئے ہیں۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلائن کے ناقص پائلٹ روسٹر منصوبہ بندی کو بحران کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی ایئرلائن کے ہیڈ آف آپریشنز کنٹرول کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ایئرلائن کی اعلیٰ انتظامیہ کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر کے مطابق بھارتی ایئرلائن نے آپریشنل بفرز نظرانداز کیے، بھارتی ایئرلائن کے عملے اور طیاروں کےحد سے زیادہ استعمال نے نظام مفلوج کیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی ایئرلائن انتظامیہ نے احکامات پر عملدرآمد کا وعدہ کرلیا ہے۔ |
|