کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ پاک کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
کراچی: پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، شہری زخمی
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا، واقعہ سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی کے قریب پیش آیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو افغان شہری ہیں، جو ایک گھر میں داخل ہوئے تھے۔
امجد شیخ نے کہا کہ ہلاک ڈاکو گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان پر ڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا بھی الزام ہے۔