گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جنازوں پر سیاست نہیں ہوگی، بلیم گیم چھوڑیں، کمیشن بنایا جائے، سب کو شامل کریں جن پر الزام ہے۔
کراچی میں سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم رہنما ارشد ووہرہ اور سماجی کارکن ظفر عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ٹیکس بھی دیں، جان بھی دیں، دھمکیاں بھی سہیں، یہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہر فیصلہ کرے ظلم مزید برداشت کرنا ہے، مزید لاشیں اٹھانا ہیں، بیٹھ کر فیصلہ کریں ذمہ داروں کو سزا دلوائیں گے۔