Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 603|Reply: 0

ہڈیوں کے جوڑ میں موجود ٹشوز کو دوبارہ ڈیولپ کرنے کا طریقہ دریافت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196575
Post time 2026-1-23 05:00:59 | Show all posts |Read mode
  

سائنسدانوں نے ہڈیوں کے جوڑ میں موجود ٹشوز (کارٹیلیج) کو دوبارہ تیار کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے۔ یہ طبی دریافت گٹھیا (آرتھرائٹس) کی بیماری کے علاج میں ایک انقلابی پیشرفت ثابت ہوگی اور اس سے لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے ایک اہم پروٹین کی اس دریافت سے اب بڑھتی عمر میں زخمی گھٹنوں کا علاج اور گٹھیا سے بچاؤ ممکن ہوگیا ہے۔ گٹھیا ایک عام بیماری ہے، جو جوڑوں میں درد اور سوزش کا باعث بنتی ہے، دنیا بھر لاکھوں افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ اس وقت اس کا کوئی مکمل علاج موجود نہیں ہے۔

تاہم امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک نئی دوا تیار کی ہے جو عمر سے متعلق کارٹیلیج (ہڈیوں کے جوڑوں کے ٹشوز) کے نقصان کو ختم کرکے ٹشوز کو دوبارہ ڈیولپ کرسکتی ہے، جس سے چوٹ کے بعد گھٹنے میں گٹھیا کا تدارک ممکن ہے۔   

جوڑوں کے ٹشوز کے پھٹنے سے چوٹ لگ سکتی ہے، جو اکثر کھیلوں کے دوران شدید دھچکے یا گھٹنے کے مڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ایک بار جب کارٹلیج (ٹشوز) کو نقصان پہنچ جائے تو یہ خود بخود ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ اس سے درد، سوجن اور اکڑن پیدا ہو سکتی ہے اور ہڈیاں آپس میں رگڑنے لگتی ہے، جو جوڑ کی شکل بدل دیتی ہے اور ہڈیوں کو ان کی معمول کی جگہ سے باہر کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • سرد موسم سوزش والی بیماریوں کو کیوں بڑھا دیتا ہے؟ ماہرین نے وجہ بتادی  
  • گٹھیا کے درد سے نجات کیلئے مفید 5 جڑی بوٹیاں  




تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر دوا کو براہِ راست متاثرہ جوڑ میں انجیکٹ کیا جائے تو یہ ٹشوز کی تجدید کو متحرک کر دیتا ہے، جو مستقبل میں ایسی تھراپیز کی طرف اشارہ کرتا ہے جو جوڑ کی سرجری کا متبادل بن سکتی ہیں۔

اس تحقیقی ٹیم کی سربراہ اور  ماہر مائیکرو بائیولوجی اور امیونولوجی پروفیسر ہیلن بلاؤ نے کہا کہ یہ بالغ ٹشو کو دوبارہ پیدا کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے اور اس میں عمر رسیدگی یا چوٹ کی وجہ سے ہونے والے گٹھیا کے علاج کے لیے نمایاں طبی امکانات موجود ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد عمر کے ساتھ جوڑوں کے درد اور سوجن کا سامنا کرتے ہیں اور یہ ایک بہت بڑی طبی ضرورت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-23 03:36 GMT+5 , Processed in 0.046019 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list