Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 373|Reply: 0

نیا این ایف سی ایوارڈ نومبر میں متوقع ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-17 05:26:58 | Show all posts |Read mode
  
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیا این ایف سی ایوارڈ نومبر میں متوقع ہے۔

اسلام آباد میں اٹلانٹک کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام میں نمایاں پیشرفت کی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل ہوا، حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنے وسائل استعمال کیے، آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں سال شرحِ نمو 3 فیصد سے زائد رہے گی، ٹیکس اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، زرعی آمدنی پر پہلی بار ٹیکس قانون سازی کی گئی، ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا۔ ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اے آئی کا استعمال کیا گیا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف 11 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے نیشنل فِسکل پیکٹ پر متفق ہیں۔ نیا این ایف سی ایوارڈ نومبر میں متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی کا ماڈل اپنایا جا رہا ہے، خام مال پر ڈیوٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نجی شعبہ معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے مارکیٹ پر مبنی ایکسچینج ریٹ برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 05:19 GMT+5 , Processed in 0.190306 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list