Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 150|Reply: 0

شاہد خٹک کا سینیٹر زرقا پر الزام، بیرسٹر علی ظفر برہم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-12 01:34:48 | Show all posts |Read mode
  پر بیرسٹر علی ظفر۔فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں شاہد خٹک اور سینیٹر زرقا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خٹک نے سینیٹر زرقا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پیسے لیے ہیں آپ کیوں یہاں بیٹھی ہیں، جس پر بیرسٹر علی ظفر برہم ہوگئے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے ارکان کی بے توقیری کریں گے تو بائیکاٹ کر دیتا ہوں، اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹر بھی شاہد خٹک کے بیانات پر برس پڑے۔

اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ شائد خٹک حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔

سینیٹر زرقا نے مؤقف دیا کہ مجھے نوٹس دیا جس کا جواب دیا، مطمئن نہ ہوتے تو پارٹی سے نکال دیتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ایران کی جنگ دوسری طرف آپ کی جنگ جاری ہے۔

جنید اکبر بولے کہ یہ یوتھ پینل کے چند افراد ہیں جو وزیر اعلیٰ کو چلا رہے ہیں،  یہاں وکیل ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا؟، بدقسمتی سے تین چار افراد ہی فیصلے کرتے ہیں اور کوئی مشاورت نہیں ہوتی، ہم جانتے ہیں کہ ان رہنماؤں کی چابی کہاں سے چلتی ہے، کمیٹیوں کے معاملے پر کسی نے بانی پی ٹی آئی کا کندھا استعمال کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-11 21:36 GMT+5 , Processed in 7.984185 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list