Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 761|Reply: 0

گریٹا تھنبرگ نے قید سے رہائی کے بعد اسرائیلی مظالم کا پردہ چاک کردیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178155
Post time 2025-10-17 21:03:00 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد اسرائیلی مظالم کی روداد سنا دی۔

گریٹا تھنبرگ گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں میں شامل تھیں، انہیں غزہ امداد پہنچانے کے جرم میں اسرائیلی فورسز نے 5 دن تک حراست میں رکھا۔

سویڈش ٹیبلائیڈ کے مطابق گریٹا تھنبرگ نے اسرائیلی حراست سے واپس آنے کے بعد اسرائیلی فورسز کی جانب سے ذہنی و جسمانی تشدد کی تفصیلات بتا دیں۔   
اسرائیلی حراست میں گریٹا تھنبرگ پر بھی تشدد کیا گیا اور اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا: ترک صحافی

اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے ترک صحافی کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کو اسرائیلی حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا۔   

سویڈش وزارت خارجہ کے مطابق گریٹا تھنبرگ کو اسرائیلی فوجیوں نے حراست کے دوران جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا، دھمکیاں دیں اور خرافات بکیں۔

وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں بھی گریٹا اور ان کے ساتھیوں کو کئی دنوں تک پانی نہیں دیا گیا اور جب پانی دیا تو وہ گدلا و آلودہ تھا جسے پینے سے کئی قیدی بیمار ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کو جلانے کی دھمکیاں دیں، ہمیں جہاں قید کیا گیا وہاں کیڑے تھے، جبکہ امدادی سامان جس میں ادویات اور خوراک شامل تھی، کو بھی ضائع کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گریٹا تھنبرگ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مجھے اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا، اور جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اعتمار بین گیور نے ہمیں دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ ہم یہودیوں کے بچوں کو مارنا چاہتے ہیں۔

گریٹا تھنبرگ کے مطابق ہماری اصل توجہ فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک پر نہیں بلکہ فلسطینیوں پر ہونی چاہیے، ہم نے جو برداشت کیا وہ فلسطینیوں پر کئے گئے مظالم کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 04:40 GMT+5 , Processed in 0.044556 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list