Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 794|Reply: 0

بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کرگئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204298
Post time 2025-10-10 15:03:43 | Show all posts |Read mode
بھارتی پنجاب کے معروف اداکار اور باڈی بلڈر ورِندر سنگھ گھُمن 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھُمن امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار کے بھتیجے امن جوت سنگھ گھُمن نے تصدیق کی کہ ان کے چچا کندھے میں درد کی شکایت کے باعث علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ورِندر سنگھ کا کندھے کا آپریشن کامیاب رہا تھا اور وہ صحتیاب ہو رہے تھے، تاہم اچانک ان کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہوئی جس کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔

ورِندر سنگھ گھُمن بھارت کے ممتاز باڈی بلڈرز میں شمار کیے جاتے تھے اور انہوں نے اپنی فٹنس کے باعث فلمی دنیا میں بھی شناخت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی فلموں  میں کام کیا اور آخری بار بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر 3 میں اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 19:24 GMT+5 , Processed in 0.043815 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list