Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 156|Reply: 0

شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا وار تھا: مراد علی شاہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-18 21:06:12 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا وار تھا۔

وزیر اعلیٰ سند  نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر اپنے بیان میں کہا کہ 150 سے زائد جیالوں نے جان کا نذرانہ دے کر جمہوری جدوجہد کو امر کردیا جبکہ 450 سے زائد زخمی جیالے بھی جمہوری جدوجہد میں پی پی کی روایتوں کے امین بنے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پوری زندگی جمہوریت کے لیے جدوجہد میں گزاری۔ جمہوری جدوجہد میں ہی شہید محترمہ نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور ملک میں جمہوریت کا سورج ہمیشہ کے لیے طلوع کیا۔

انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے شہید کارکنوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھایا۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو سانحہ کارساز کے شہداء کی جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ شہید محترمہ کی جمہوری جدوجہد کے قائد ہیں، یہ جدوجہد رکی نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 05:23 GMT+5 , Processed in 0.046801 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list