Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 345|Reply: 0

دنیا کے کامیاب ترین افراد دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193910
Post time 2025-10-10 15:42:12 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

کامیاب اور انتہائی پروڈکٹیو لوگ دیگر سے مختلف کیوں ہوتے ہیں؟ ان کا راز عموماً صبح 9 بجے سے پہلے چھپا ہوتا ہے۔

سی ای اوز سے لے کر ایتھلیٹس تک، دنیا کے کامیاب ترین لوگ ایسی صبح گزارتے ہیں جو ان کے پورے دن کو منظم اور توانائی سے بھرپور بنا دیتی ہے، دنیا کے سب سے کامیاب لوگوں کی صبح کی 7 عادات مندرجہ ذیل ہیں۔

باقاعدگی سے صبح جلدی اٹھنا

ایپل کے سی ای او ٹم کُک اور اوپرا وِنفری جیسے لوگ سورج نکلنے سے پہلے اپنا دن شروع کرتے ہیں، روزانہ ایک ہی وقت پر جاگنے سے جسم کی قدرتی گھڑی (Biological Clock) متوازن رہتی ہے، نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔

بیداری کے بعد موبائل فون کا عدم استعمال

بیدار ہوتے ہی سوشل میڈیا یا ای میلز چیک کرنے کے بجائے، پروڈکٹیو لوگ خود کو پہلے ایک ڈیجیٹل ڈیٹوکس دیتے ہیں، ہارورڈ بزنس ریویو کی تحقیق کے مطابق جاگتے ہی فون استعمال کرنے سے کورٹی سول کی سطح بڑھتی ہے، جو فوری ذہنی دباؤ اور بےچینی پیدا کرتی ہے۔

ذہنی شفافیت کیلئے ورزش

باراک اوباما کے ورزش کے سیشنز ہوں یا رچرڈ برینسن کی صبح سویرے تیراکی، جسمانی سرگرمی کامیاب لوگوں کی روزمرہ عادت ہے، صرف 15 منٹ کی واک یا اسٹریچنگ بھی خون کی روانی، موڈ اور ذہنی فوکس کو بہتر بناتی ہے۔

مائنڈفلنیس یا مراقبہ  

لنکڈ اِن کے سی ای او جیف وینر اور اریانا ہفنگٹن جیسے افراد روزانہ چند منٹ مراقبے یا شکرگزاری کی مشق کرتے ہیں، یہ عادت ذہن کو غیر ضروری سوچوں سے پاک کرتی ہے اور جذباتی ذہانت کو بڑھاتی ہے، جو بہتر فیصلے کرنے کے لیے ضروری ہے۔

صحت مند ناشتہ  

کامیاب افراد ناشتے کو ایندھن سمجھتے ہیں، رسم نہیں۔ پروٹین، پھل، دہی اور ہول گرینز والا ناشتہ دن بھر توانائی اور توجہ برقرار رکھتا ہے، عالمی ادارۂ صحت  کے مطابق، متوازن ناشتہ ذہنی کارکردگی میں 20 فیصد تک بہتری لا سکتا ہے۔

اہداف کا تعین  

میٹنگز یا ای میلز میں الجھنے سے پہلے کامیاب لوگ اپنے روزانہ کے مقاصد واضح کرتے ہیں، اس سے وہ طے کر پاتے ہیں کہ کون سا کام اہم ہے اور کون سا فوری۔ ایلون مسک اپنے دن کو پانچ منٹ کے بلاکس میں تقسیم کرتے ہیں، جسے ٹائم بلاکنگ کہا جاتا ہے۔

کامیابی کا تصور

دنیا کے زیادہ تر کامیاب لوگ دن کی شروعات اس سوچ سے کرتے ہیں کہ آج کا کامیاب دن کیسا نظر آئے گا؟ وہ اپنے اہداف لکھتے ہیں، حوصلہ افزا جملے دہراتے ہیں اور ذہنی طور پر کامیابی کا تصور کرتے ہیں، یہ عمل اعتماد بڑھاتا ہے اور مشکلات کا سامنا پُرسکون انداز میں کرنے میں مدد دیتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:20 GMT+5 , Processed in 0.048302 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list