Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 601|Reply: 0

معروف عالمِ دین مفکرِ اسلام پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی انتقال کر گئے

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-19 04:15:19 | Show all posts |Read mode
  

مرکزی جماعتِ اہلِسنت برطانیہ کے سرپرستِ اعلیٰ، مفکرِ اسلام، ممتاز عالمِ دین اور روحانی پیشوا ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانیؒ آج صبح لندن میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کا شمار برطانیہ میں اہلِ سنت و الجماعت کے اولین مبلغین اور بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی اہلِ سنت کے عقائد، تعلیمات اور فکر کے فروغ و دفاع کے لیے وقف کر دی، علمی و فکری محفلوں میں ان کی شخصیت کو گہری بصیرت، فصاحت و بلاغت اور جرأت مندانہ موقف کے باعث نمایاں مقام حاصل تھا۔

ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانیؒ، حضرت پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذیؒ کے قریبی رفیق تھے، دونوں شخصیات کے درمیان گہرا تعلق محبت، باہمی احترام اور خدمتِ دین پر مبنی تھا۔

مرحوم نے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں اہلِ سنت کی تنظیموں، مدارس اور مشنری مراکز کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کے خطابات، مناظرے اور علمی تصانیف کو علمی و فکری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مرکزی جماعتِ اہلسنت کے سیکریٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، مرکزی ترجمان پیر سید انور حسین کاظمی، صاحبزادہ سید محمد حیدر ترمزی اور برطانیہ اور یورپ سے علماء و مشائخ کی بڑی تعداد نے مرحوم کے داماد صدر جماعت اہلسنت سید مظہر حسین گیلانی، صاحبزادوں سید پیر شاہ گیلانی، سید نقیب شاہ گیلانی، سید انوار شاہ گیلانی اور سید علی امام گیلانی اور دیگر خاندان سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ بلاشبہ مرحوم کا شمار برطانیہ میں اہلِ یورپ کی سر زمین سے ایک بے مثال چمکتا سورج غروب ہو گیا، اللّٰہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 05:22 GMT+5 , Processed in 0.047907 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list