Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 545|Reply: 0

زمین کی گردش میں سستی ماحول میں آکسیجن کے اضافے کا باعث بن سکتی ہے: تحقیق

[Copy link]

2286

Threads

0

Posts

6862

Credits

论坛元老

Credits
6862
Post time Yesterday 19:20 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین کی گردش میں بتدریج سستی  ہمارے ماحول میں آکسیجن کے اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق زمین کی تشکیل  تقریباً 4.5 بلین سال پہلے ہوئی اور اس وقت سے لے کر اب تک چاند کی کشش ثقل کی وجہ سے اس کی گردش کی رفتار بتدریج کم ہو رہی ہے جس کے باعث زمین پر دن مسلسل لمبے ہو رہے ہیں۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ 1.4 بلین سال پہلے دن تقریباً 18 گھنٹے کے ہوتے تھے لیکن موجودہ وقت میں دن 24 گھنٹے کا ہوتا ہے، زمین کی گردش میں سست روی نے زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

تحقیق کے مطابق دن کا دورانیہ طویل ہونے سے سائانوبیکٹیریا فوٹو سنتھیسز کے ذریعے زیادہ آکسیجن پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی زندگی کا انحصار صرف سورج کی روشنی پر ہی نہیں بلکہ ان کے میٹابولک سسٹم کے وقت پر بھی ہوتا ہے۔

اس لیے محققین نے تحقیق کے دوران جھیل ہورون میں مایئکروبیل میٹس کا مشاہدہ کیا جہاں آکسیجن پیدا کرنے والے سائانو بیکٹیریا، سلفر میٹابولائزنگ مائیکروبز سے مقابلہ کرتے ہیں۔

اوشنوگرافر برائن آربک کی سربراہی میں کی گئی اس تحقیق میں آکسیجن کی پیداوار اور دنوں کی لمبائی میں براہ راست تعلق سامنے آیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 13:42 GMT+8 , Processed in 0.050864 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list