Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 170|Reply: 0

البانیہ میں 1700 سال پرانا رومن مقبرہ دریافت

[Copy link]

2022

Threads

0

Posts

6070

Credits

论坛元老

Credits
6070
Post time Yesterday 19:20 | Show all posts |Read mode
  تصویر:بین الاقوامی میڈیا

ماہرینِ آثار قدیمہ نے البانیہ میں ایک شاندار دریافت کرتے ہوئے رومن دور کا ایک وسیع مقبرہ کھوج نکالا ہے جو تیسری سے چوتھی عیسوی صدی کا ہے۔  

یہ دریافت اس وقت ممکن ہوئی جب مقامی افراد نے شمالی مقدونیہ کی سرحد کے قریب کچھ غیر معمولی پتھروں کی نشاندہی کی، بعدازاں انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی کے ماہرین نے اگست کے اوائل میں کھدائی شروع کی اور زیرِ زمین ایک بڑا ڈھانچہ دریافت کیا، اس کے ساتھ موجود چونے کے بڑے پتھروں پر یونانی زبان میں تحریریں درج تھیں۔   
مصری نوادرات پر 4 ہزار سال پرانا ہاتھ کا پُر اسرار نشان دریافت

برطانوی محققین نے مصری نوادرات پر 4 ہزار سال پرانا ہاتھ کا ایک پُر اسرار نشان دریافت کیا ہے۔   

پراجیکٹ کے سربراہ ایرکسن نکولی نے بتایا کہ لکھائی سے پتا چلتا ہے کہ یہاں دفن شخص کا نام جیلیانو تھا، جو رومن دور میں عام نام تھا۔

مقبرہ نو میٹر لمبا اور چھ میٹر چوڑا ہے جو علاقے کے دیگر مقبروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع اور دیدہ زیب ہے، ماہرین کو یہاں سونے کی کڑھائی والا ایک کپڑا بھی ملا ہے۔

البانیہ کی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس تاریخی مقام کو جلد سیاحتی مرکز بنایا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 08:55 GMT+8 , Processed in 0.046361 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list