Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 860|Reply: 0

بشریٰ انصاری کی سابق شوہر کے ساتھ پرانی ویڈیو وائرل، نئی بحث چھڑ گئی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-20 14:42:06 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹوز

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے مداحوں میں ان کی طلاق سے متعلق ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

بشریٰ انصاری کئی دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی ورسٹائل اداکاری، مزاح اور میزبانی کے باعث شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے آنگن ٹیڑھا، شو ٹائم، ادھوری، تیرے بن، کبھی میں کبھی تم، سیتا بھاگری، پردیس اور زیبائش جیسے کامیاب ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے۔

اداکارہ کی شادی معروف ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں نریمان اور میرا ہیں، 35 سالہ رفاقت کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری اور ان کے سابق شوہر اقبال انصاری کا پرانا انٹرویو ایک دن جیو کے ساتھ سے سامنے آیا ہے، ویڈیو میں سہیل وڑائچ اقبال انصاری سے سوال کرتے ہیں کہ بشریٰ انصاری بہتر اداکارہ ہیں یا بیوی؟ جس پر اقبال انصاری جواب دیتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے زیادہ کام اداکارہ کے طور پر کیا ہے، اس لیے وہ بہتر اداکارہ ہیں بیوی سے۔

اس پر بشریٰ انصاری مسکراتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ جب بھی میں کہیں باہر جاتی ہوں، ان کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں۔   
میرے سابق شوہر روایتی پاکستانی مرد تھے: بشریٰ انصاری

ان کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر اقبا‌ل انصاری کی توجہ اکثر گھریلو کاموں اور سرگرمیوں پر مرکوز رہتی تھی کہ میں کیا کر رہی ہوں اور کیا نہیں۔    

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے ملا جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اقبال انصاری کو روایتی دیسی شوہر قرار دیتے ہوئے تنقید کی کہ وہ ہمیشہ بیوی کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ سراسر گیس لائٹنگ ہے، ان کا انداز اچھا نہیں لگا، دوسرے نے کہا کہ اقبال انصاری نے ان کی توہین کی، مگر بشریٰ انصاری نے بہت باوقار انداز میں جواب دیا، ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا مردوں کو ہر وقت شکایت رہتی ہے کہ سچا پیار نہیں ملا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 06:33 GMT+5 , Processed in 0.046465 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list