Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 957|Reply: 0

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اب بھی سیز فائر معاہدہ برقرار ہے: امریکا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-20 15:21:19 | Show all posts |Read mode
  —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیل اور حماس کا سیز فائر معاہدہ اب بھی برقرار ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خصوصی طیارے ائیرفورس ون میں صحافیوں سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ممکنہ ذمہ داروں کے حوالے سے بات کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے کچھ باغیوں کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، تاہم انہیں امید ہے حماس اس میں شامل نہیں تھی۔   
اسرائیل نے پھر غزہ پر بم برسانا شروع کردیے ، 35 فلسطینی شہید

اسرائیل نے اپنے زندہ اور مردہ یرغمالیوں کی حوالگی کے بعد ایک بار پھر غزہ پر بم برسانا شروع کردیے ہیں۔   

انہوں نے کہا کہ’ ہم اس معاملے کا باغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس کو سختی سے نبٹائیں گے‘۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور اس سے معاملات کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس پرساری ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے رفح میں اس کی فوج پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اس کے 2 فوجی مارے گئے ہیں۔

مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی خلاف ورزی کے باوجود اس کی پاسداری کا اعلان کیا ہے لیکن ساتھ میں خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ صورتحال کو مکمل تباہی کی جانب مت دکھیلا جائے۔

یہ بتاتے چلیں کہ غزہ میں حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 06:35 GMT+5 , Processed in 0.051843 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list