Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1013|Reply: 0

مدیحہ شاہ نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیوں کیا؟

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-20 18:36:08 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے یہ موقع ٹھکرادیا اور اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دی۔

مدیحہ شاہ پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا اور بعدازاں فلموں کی دنیا میں قدم رکھا، وہ اب تک سیکڑوں فلموں میں کام کر چکی ہیں اور تھیٹر اسٹیج پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے فلم مجاجن میں پُراثر بیوی کے کردار کو آج بھی شائقین یاد کرتے ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، شائقین کی محبت اور غیر ملکی پروجیکٹس کے بارے میں گفتگو کی۔

مدیحہ شاہ نے بتایا کہ مجھے بھارت سے ایک بڑی فلم کی آفر ہوئی تھی جس میں ہیرو اکشے کمار تھے، لیکن میں نے انکار کر دیا۔   
اداکارائیں ہمیشہ 16 سال کی رہنا چاہتی ہیں، فلم اسٹار مدیحہ شاہ کی ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں ہمیشہ 16سال کی رہنا چاہتی ہیں   

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فلم موہرا تھی، جو آج بھی اپنے مشہور گانے ’تو چیز بڑی ہے مست مست‘ کی وجہ سے یاد کی جاتی ہے۔

مدیحہ شاہ نے کہا کہ اُس وقت میں نے بھارت جانے کے بجائے اپنے ملک کے پروجیکٹس کو ترجیح دی، جبکہ میری اسٹیج پرفارمنس کو بھارت کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی اور انیل کپور کے والد نے بھی بہت پسند کیا تھا، جو مجھے دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر شو میں آئے تھے۔

مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے فن کو عزت کے ساتھ پیش کیا اور اپنے وطن کے شائقین کی محبت کو سب سے بڑھ کر سمجھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 07:30 GMT+5 , Processed in 0.053917 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list