Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 417|Reply: 0

نرگس کی مکہ مکرمہ میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات، ویڈیو وائرل

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-21 19:56:59 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ماضی کی معروف ڈانسر و اسٹیج اداکارہ نرگس کی مکہ مکرمہ میں مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نرگس نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ خوش قسمتی سے اُنہوں نے پہلا حج 2006ء میں مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ کیا تھا اور آج کافی عرصے کے بعد ان سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔

نرگس نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے دوران مولانا صاحب کا بیان سنا اور بہت کچھ پھر سے سیکھنے کو ملا ہے۔

اُنہوں نے مولانا طارق جمیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ، آپ کی شفقت کا میرے سر پر ہاتھ تھا کہ میں آج یہاں موجود ہوں، اللّٰہ میری تمام ٹوٹی پھوٹی عبادتوں کو قبول فرمائے اور مجھے بار بار اپنے گھر بلائے۔

نرگس نے مولانا طارق جمیل سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے، میری اولاد اور میرے شوہر کے لیے خاص دعا کر دیں۔

  
مولانا طارق جمیل نے نرگس کو 3 کروڑ روپے کی آفر کیوں کی؟

پاکستان اسٹیج ڈراموں کی معروف سابقہ اداکارہ و رقاصہ نرگس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دین کی جانب آنے میں اہم کردار معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کا ہے۔   

مولانا طارق جمیل نے نرگس کی درخواست پر ان کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ کی زندگی تبدیل ہوگئی اور آپ سیدھی راہ پر آگئیں، اب اللّٰہ اس راستے پر چلنے کے لیے استقامت دے۔

اُنہوں نے نرگس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے بیوٹی پارلر کی تمام ملازمین لڑکیوں کو عمرہ اور حج کروایا ہے، یہ نیک عمل ہے۔

مولانا طارق جمیل نے نرگس کے خاندان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ آپ کی اولاد اور شوہر کو بھی نیکی کرنے کی توفیق عطا کرے۔

دونوں مشہور شخصیات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 08:31 GMT+5 , Processed in 0.051457 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list