Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 327|Reply: 0

خاقان شہناواز کی عاطف اسلم پر تنقید، کانٹینٹ نقل کرنے کا الزام عائد کردیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-22 16:45:38 | Show all posts |Read mode
گلوکار عاطف اسلم ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دنیا بھر میں مقبول گلوکار، جو دو دہائیوں سے اپنی آواز کے جادو سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں، اب انسٹاگرام پر مختلف طرز کا کانٹینٹ بنا کر نیا تجربہ کر رہے ہیں۔

تاہم اداکار اور کنٹینٹ کریٹر خاقان شہناواز نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کے اس نئے انداز پر تنقید کی ہے۔ خاقان نے کہا کہ انہیں عاطف اسلم کے مزاحیہ کانٹینٹ بنانے پر اعتراض نہیں، لیکن گلوکار دیگر چھوٹے تخلیق کاروں کا کانٹینٹ کاپی کر رہے ہیں جنہیں انہوں نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔

خاقان شہناواز کے مطابق بطور کانٹینٹ کریٹر وہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کے آئیڈیاز استعمال کرتے وقت ان کا اعتراف اور انہیں کریڈٹ دینا ضروری ہے۔ اگر عاطف اسلم نے بالکل نیا اور خود تخلیق کردہ کانٹینٹ بنایا ہوتا تو وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے۔

خاقان شہناواز  کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ گلوکار کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ عاطف اسلم کے کانٹینٹ کو بےحد پسند کرتے ہیں اور آج کل سوشل ٹرینڈز پر ہر ایک کریٹر ہی ویڈیو بناتا ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جانا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 08:29 GMT+5 , Processed in 0.046424 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list