Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 821|Reply: 0

20 یورپی ممالک کا یورپین کمیشن سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بےدخلی کا مطالبہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178173
Post time 2025-10-22 21:18:10 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو  

20 یورپی ممالک نے یورپین کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھجوایا جائے۔

بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے کہ 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ اور ہجرت اینیلیئن وان ڈین بوش نے بتایا کہ 20 یورپی ممالک نے یورپین کمیشن کو ایک مشترکہ خط میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ افغان تارکین وطن کی واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خط لکھنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیا، سویڈن اور ناروے شامل ہیں۔

ان ممالک کا کہنا ہے کہ جب سے طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھالا ہے، افغانستان واپسی کے لیے باضابطہ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کو ان کے جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود بھی ملک بدری نہیں کرسکتے اور  یہ صورتحال یورپی ممالک کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

ان تمام ممالک نے خط میں یورپین کمیشن پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے ایجنڈے میں افغان وطن واپسی کو ترجیح دے اور اس عمل کو طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 09:33 GMT+5 , Processed in 0.048212 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list