Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 610|Reply: 0

ٹی20 میں بابر اعظم کی شمولیت پر سوال اُٹھ گئے

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-23 16:09:05 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، سابق کپتان بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

بابر اعظم نے آخری ٹی20 میچ 13 دسمبر 2024ء کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلا تھا اور اب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پرفارمنس دیتے نظر آئیں گے۔

بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر جیو نیوز کے نمائندہ سہیل عمران نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بابر اعظم کو حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران اپنی پرفارمنس بہتر بنانے اور کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے کیا گیا تھا، یہ وجہ ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ اسکواڈ میں لیا گیا ہے۔

سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نئے کھلاڑی نظر نہیں آ رہے، ہم نے اتنے کپ کھیلے مگر نئے کھلاڑی جو تیار کیے وہ کہاں گئے؟

راشد لطیف نے متعدد کھلاڑیوں کی سلیکشن پر سوال اٹھائے اور کہا کہ یہ ٹیم ٹھیک نہیں ہے، بابر اعظم نے جب میچز کھیلے ہی نہیں تو وہ کیسے اسکواڈ کا حصہ بن گئے؟ محمد وسیم جونیئر تھے وہ کیسے ٹیم میں آ گئے؟  

دوسری جانب اسپورٹس صحافی عبدالماجد بھٹی نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو فخر زمان کی جگہ دی جائے گی کیونکہ فخر زمان ریزَرو کھلاڑیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ جب پنڈی ٹیسٹ اتنے اہم موڑ پر کھڑا ہے تو سلیکشن ٹیم کو تھوڑا صبر سے کام لینا چاہیے تھا اور اسکواڈز کا اعلان شام میں کرنا چاہیے تھا، شام میں اعلان ہوتا تو تصویر تھوڑی بہتر طور پر دکھائی دیتی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم آسان ٹیم نہیں۔ بابر اور نسیم کا اسکواڈز میں شامل ہونا سمجھ سے بالا تر ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:27 GMT+5 , Processed in 0.044858 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list