Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 274|Reply: 0

کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے سب سے اہم چیز ذہنی ہم آہنگی ہے: شمعون عباسی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-23 17:27:08 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور مصنف شمعون عباسی نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کی ازدواجی زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شمعون عباسی مختلف کرداروں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے ایک شو میں شرکت کے دوران شادی اور رشتوں کی حقیقت پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ میں خود چار بار شادی کر چکا ہوں، اس لیے مجھے رشتوں کے اتار چڑھاؤ کا قریب سے مشاہدہ ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلے میں نے شادی کی اہمیت کو کبھی گہرائی سے نہیں سمجھا، جس کی وجہ سے مجھے کئی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وقت کے ساتھ میں نے بہت کچھ سیکھا اور اب مجھے بہتر انداز میں احساس ہے کہ ایک رشتے میں اصل اہمیت کس چیز کی ہوتی ہے۔   
شمعون عباسی کی 3 بار طلاق کیوں ہوئی؟ اداکار نے وجہ بتادی

اداکار نے کہا کہ میری شادیوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ہم زندگی سے مختلف چیزیں چاہتے تھے، میری شریک حیات زیادہ کامیابی اور مالی آسائشوں کی خواہش مند تھیں جبکہ میں وقت کے ساتھ چیزوں کے آنے پر یقین رکھتا ہوں۔    

شمعون عباسی نے کہا کہ اپنے شریکِ حیات سے حد سے زیادہ توقعات رکھنا غلط ہے، آج کے نوجوان جوڑے بہت سمجھدار ہیں وہ اپنی مالی حالت کا خیال رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے نظریات کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اور دوسروں کی زندگیوں تک آسان رسائی نے کئی بار تعلقات پر منفی اثر ڈالا ہے، کیونکہ لوگ دوسروں سے اپنا موازنہ کرنے لگتے ہیں۔

شمعون عباسی کے مطابق ایک کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے سب سے اہم چیز اندرونی سکون اور ذہنی ہم آہنگی ہے، نہ کہ ظاہری دکھاوا یا دوسروں کی زندگی جیسی خواہش کرنا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:27 GMT+5 , Processed in 0.045726 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list