Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 369|Reply: 0

یوٹیوب’شارٹس‘ کا بےتحاشا استعمال محدود،ٹائمر فیچر متعارف

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178215
Post time 2025-10-23 20:42:19 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کو ’شارٹس‘ ویڈیوز کے حد سے زیادہ استعمال سے بچانے کے لیے ایک نیا ٹائمر فیچر متعارف کروا دیا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ کی سیٹنگز میں روزانہ ویڈیوز دیکھنے کا وقت مقرر کر سکتے ہیں، مقررہ حد پوری ہونے پر ایک پاپ اپ نوٹیفکیشن سامنے آتا ہے جو شارٹس اسکرولنگ کو روک دیتا ہے، تاہم صارف اگر چاہے تو اسے ڈسمس بھی کر سکتا ہے۔

یہ فیچر ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ اتھارٹی نے رواں سال کی شروعات میں دریافت کیا تھا، یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صحت مند اسکرین ٹائم عادات کو فروغ دینا اور صارفین کو بے جا اسکرولنگ سے باز رکھنا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کے والدین کے کنٹرول (Parental Control) آپشن کو 2026 میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ بچے الرٹس کو ڈسمس نہ کر سکیں۔   
یوٹیوب کا بچوں کو نامناسب مواد سے بچانے کیلئے اہم اقدام

معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے بچوں کو نامناسب مواد سے بچانے کے لیے ایک اہم اقدام اُٹھا لیا۔    

یہ اقدام یوٹیوب کے پہلے سے موجود ڈیجیٹل ویل بینگ ٹولز جیسے Take a Break اور Bedtime Reminders کے تسلسل میں کیا گیا ہے، جو صارفین کو مخصوص وقت کے بعد دیکھنا بند کرنے کی یاد دہانی کراتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ قدم ذہنی صحت کے فروغ کے لیے اہم ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ صرف یاد دہانیاں دینا کافی نہیں، بلکہ حقیقی وقت کی پابندی کے لیے سخت اقدامات درکار ہیں۔

یہ فیچر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 2,000 سے زائد مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جس میں ان پر نشہ آور خصوصیات متعارف کرانے کے الزامات عائد ہیں جو بچوں کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 11:14 GMT+5 , Processed in 0.047352 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list