Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 287|Reply: 0

بھارت میں مسلمانوں کے گھر گرانے کے سلسلے میں شدت آ گئی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178188
Post time 2025-10-24 03:51:10 | Show all posts |Read mode
  —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت میں مسلمانوں کے گھر بلڈوز کرنے کے سلسلے میں شدت آ گئی، مزید درجنوں گھر گرا دیے گئے، بھارتی سپریم کورٹ نے عمارتوں کے گرائے جانے کو غیر آئینی قرار دیا ہے، لیکن گھر گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں، جہاں انصاف کی جگہ ریاستی طاقت اور سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، بھارت کی کئی ریاستوں میں بلڈوزر بی جے پی حکومت کی پہچان بن چکے ہیں، ایک ایسا ہتھیار جو خاص طور پر مسلم محلّوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ کارروائیاں بغیر نوٹس، بغیر عدالتی حکم اور بغیر کسی قانونی جواز کے کی جاتی ہیں۔   
بھارت: تجاوزات کیخلاف کارروائی کی آڑ میں مسلمانوں کے گھر، کاروبار کو گرانے کا انکشاف

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کی آڑ میں مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کے گھر اور کاروبار کو گرایا جا رہا ہے جسے بھارتی سپریم کورٹ پہلے ہی غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔    

ستمبر میں اتر پردیش میں پیغمبرِ اسلام ﷺ کے یومِ ولادت پر دیواروں پر ’آئی لو محمد‘ ’I Love Muhammad‘ کے پوسٹر لگائے گئے، چند دن بعد ہی بی جے پی حکومت کے حکم پر وہاں بلڈوزر پہنچ گئے جنہوں نے درجنوں گھر منہدم کر دیے اور 100 سے زائد مسلمانوں پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزامات لگا دیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق اپریل سے جون 2022ء کے دوران 5 ریاستوں میں 128 عمارتیں گرائی گئیں، جن میں زیادہ تر مسلمانوں کی ملکیت تھیں، اس دوران 600 سے زائد افراد اپنے گھر، کاروبار اور عبادت گاہوں سے محروم ہو گئے۔

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2019ء سے 2023ء کے دوران 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، ان بے گھر ہونے والے افراد کے علاقوں میں زیادہ تر مسلم اکثریتی علاقے شامل میں۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یہ سب آر ایس ایس کے نظریے کا حصہ ہے، ایک ایسا نظریہ جو بھارت کو صرف ہندو شناخت کی ریاست کے طور پر دیکھتا ہے۔

نریندر مودی کی بی جے پی حکومت اسی سوچ کے مطابق شہریت، قوانین، احتجاج پر پابندیاں اور مساجد پر قدغن لگانے جیسے اقدامات کر رہی ہے۔   
بھارت، مسلمانوں کے گھر مسمار کئے جانے کا معاملہ، سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کے متنازع بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر مسمار کئے جانے کا معاملہ عدالت میں پیش۔   

بھارتی سپریم کورٹ نے عمارتوں کے گرائے جانے کو غیر آئینی قرار دیا ہے، مگر حقیقت یہی ہے کہ بلڈوزر اب بھی چل رہے ہیں۔

یہ بی جے پی کا بھارت ہے جہاں بلڈوزر انصاف نہیں، انتقام کی زبان بولتے ہیں، جہاں گھروں کے ساتھ خواب، یادیں اور نسلیں مٹی میں ملا دی جاتی ہیں اور قصور صرف یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:23 GMT+5 , Processed in 0.048013 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list