Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 866|Reply: 0

مسوڑھوں کی بیماری فالج کے خطرے کو 86 فیصد تک بڑھا سکتی ہے، تحقیق

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178188
Post time 2025-10-24 04:30:06 | Show all posts |Read mode
  

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری انسان میں فالج یا ڈیمنشیا سے متعلق مسائل کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتی ہے۔

مطالعات سے پہلے ہی ظاہر ہو چکا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری سے منسلک بیکٹیریا کی زیادہ مقدار ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کے ساتھ ساتھ دماغی اور قلبی مسائل کے خطرے کو بھی بڑھاتی ہے۔

اب امریکی محققین نے دریافت کیا ہے کہ جن لوگوں کو مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں میں کیڑا دونوں مسائل لاحق ہیں، ان میں اسکیمک فالج کا امکان 86 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ یہ وہ عام قسم کا فالج ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کی کسی شریان میں خون کا لوتھڑا جم کر راستہ بند کر دیتا ہے۔

عمومی طور پر منہ کی کمزور صحت دل کے دورے اور دیگر قلبی امراض کے خطرے کو بھی ایک تہائی سے زیادہ بڑھا دیتی ہے۔

اسی دوران ایک الگ تحقیق میں انہی سائنس دانوں نے پایا کہ جن بالغ افراد کو مسوڑھوں کی بیماری ہوتی ہے، ان کے دماغ کے سفید مادے میں نقصان کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

دماغ کے سفید مادے میں نقصان کو پہلے بھی ڈیمنشیا، خصوصاً ویسکیولر ڈیمنشیا اور الزائمرز سے جوڑا جا چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں مطالعات کے نتائج اس بات کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں کہ منہ کی صفائی کتنی ضروری ہے، یعنی دن میں دو مرتبہ دانت برش کرنا، فلاس استعمال کرنا اور باقاعدگی سے دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا۔

تاہم، سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ برطانیہ میں صرف 10 میں سے 3 افراد روزانہ فلاس کرتے ہیں۔

پہلی تحقیق میں 5,986 بالغ افراد کا ڈیٹا شامل تھا جن کی اوسط عمر 63 سال تھی اور جنہیں پہلے کبھی فالج نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

  • کیا آپ دانتوں کی صفائی نہ کرنے پر اس خطرے سے آگاہ ہیں؟  
  • دانتوں کی اندرونی صفائی  




تمام شرکاء کا دانتوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا، صحت مند منہ والے، صرف مسوڑھوں کی بیماری والے، مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں میں کیڑا لگنے والے۔

تقریباً 20 سال کے فالو اپ کے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ صحت مند گروپ کے 4 فیصد افراد کو فالج ہوا، مسوڑھوں کی بیماری والے گروپ میں یہ شرح 7 فیصد تھی جبکہ مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں میں کیڑا لگنے والے گروپ میں 10 فیصد افراد کو فالج ہوا۔

عمر، وزن اور سگریٹ نوشی جیسے دیگر عوامل کو مدِنظر رکھنے کے بعد ماہرین نے دریافت کیا کہ مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں میں کیڑا دونوں رکھنے والے افراد میں فالج کا خطرہ 86 فیصد زیادہ تھا جبکہ صرف مسوڑھوں کی بیماری والے افراد میں یہ خطرہ 44 فیصد زیادہ پایا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:22 GMT+5 , Processed in 0.046334 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list