Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 458|Reply: 0

ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 17:39:05 | Show all posts |Read mode
  

اداکارہ صبر قمر نے انکشاف کیا ہے کہ جیو ٹی وی مقبول ڈرامے ’کیس نمبر 9 ‘ کی شوٹنگ کے دوران ریپ سے متاثرہ لڑکی کے جذباتی مناظر شوٹ کروانے کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی کے ڈرامہ ریویو شو میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے سیریل ’کیس نمبر 9‘ کی کہانی اور اس کی مرکزی اداکارہ صبا قمر کو ان کی اداکاری پر خوب پذیرائی ملی۔

مذکورہ شو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، وائرل کلپ نے صبا قمر کی توجہ بھی حاصل کی تو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسے ری شیئر کیا۔   

انسٹااسٹوری میں ری شیئر کئے گئے ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ نے ساتھی فنکاروں و مبصرین کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرنا میرے لیے آسان نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کردار کے لیے مسلسل جذباتی مناظر شوٹ کروانے سے میری ذہنی و جسمانی صحت بھی متاثر ہوئی کیونکہ جذباتی مناظر ذہن اور جسم پر بہت بڑا دباؤ ڈالتے ہیں لیکن میں اپنی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ میں جذباتی سینز شوٹ کروانے کی وجہ سے پیش آنے والے صحت کے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہوں اور خود کو ہمیشہ یاد دلاتی ہوں کہ مجھے مضبوط رہنا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:08 GMT+5 , Processed in 0.047933 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list