Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 300|Reply: 0

دنیا کے سب سے اونچے پُل سے بغیر رسی بنجی جمپنگ پر آن لائن تنازع کھڑا ہو گیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 17:39:08 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دنیا کے سب سے اونچے پل سے بغیر رسی کے بنجی جمپنگ پر آن لائن تنازع کھڑا ہو گیا۔

بنجی جمپنگ کے اس مقام کو اس کی افتتاحی تقریب سے پہلے ہی معطل کر دیا گیا، جبکہ حفاظتی ٹیسٹ کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پیدا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں موجود دنیا کے سب سے اونچے پل کے طور پر خبروں کی سرخیوں میں آنے کے بعد ہواجیانگ گرینڈ کینین پل حال ہی میں دوبارہ خبروں میں آ گیا۔

اس بار اس کے خبروں میں آنے کی وجہ متنازع تھی جس میں خطروں کے کھلاڑی افراد کو پل سے چھلانگ لگا کر نیچے 625 میٹر یعنی 2 ہزار 51 فٹ گہرے بیپان دریا میں گرنے سے بچنے کے لیے ایک قوسِ قزح کے رنگوں والے جال میں گرنا تھا۔   
بنجی جمپنگ کے دوران اچانک رسی کھل گئی

بنجی جمپنگ ویسے ہی ایک خطرناک اسٹنٹ ہے اور اگر جمپ...   

اس مہینے کے شروع میں حفاظتی عملے کی جانب سے حفاظتی ٹیسٹنگ کے طور پر جال میں مختلف وزن کے ریت کے تھیلے گرانے کی فوٹیج چینی سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر وائرل ہوئی، جس سے عام لوگوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ رسی کے بغیر بنجی جمپنگ روایتی بنجی جمپنگ سے مختلف ہے کیونکہ اس میں شرکاء حفاظتی رسی نہیں پہنتے اور اس کے بجائے سیدھا ایک پلیٹ فارم سے نیچے لگے حفاظتی جال میں چھلانگ لگاتے ہیں۔

بغیر رسی کی بنجی جمپنگ کے لیے ہواجیانگ پل پر 20 سے 50 میٹر تک مختلف اونچائی کے آپشنز پیش کیے گئے، جس سے شرکاء اپنی ذاتی پسند اور ہمت کے مطابق اونچائی کا انتخاب کر سکتے تھے۔

رواں ہفتے عوام کے لیے کھولے جانے والے اس پلیٹ فارم کو 100 اور 200 پاؤنڈ وزنی تھیلے گرا کر آزمایا گیا اور اگرچہ جال کافی مضبوط نظر آ رہا تھا تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سے حفاظتی خدشات اٹھائے گئے۔

سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے والوں نے پوچھا کہ کیا ہو گا اگر کوئی شخص کسی طرح 160 مربع میٹر کے اس جال کو چوک جائے یا اگر یہ جال کسی طرح کسی شخص کے وزن کے باعث پھٹ جائے۔

اس تنقید کے جواب میں متنازع تفریحی مقام کو چلانے والی کمپنی نے وضاحت کی کہ جال کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کے کونے فکسڈ ہیں تاکہ گرنے کے اثر کو یہ جال مؤثر طریقے سے برداشت کر سکے اور پھر نیچے والا پلیٹ فارم جمپ کرنے والے کو محفوظ طریقے سے اترنے کو یقینی بناتا ہے۔

چینی خبر رساں اداروں کے مطابق اس وضاحت کے باوجود عوام مطمئن نہیں ہو سکے اور رسی کے بغیر بنجی جمپنگ کے پلیٹ فارم کا افتتاح ملتوی کر دیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:08 GMT+5 , Processed in 0.051357 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list