Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 896|Reply: 0

گوہر خان نے سسر اسماعیل دربار کی تنقید کے بعد شوہر زید کا شکریہ ادا کر دیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 18:18:09 | Show all posts |Read mode
  بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے کیریئر کے بارے میں اپنے سسر اسماعیل دربار کے تبصرے کے بعد شوہر زید دربار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوہر خان نے اپنے شوہر زید دربار کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی مصروف اور بے ترتیب زندگی میں سکون اور اعتماد پیدا کیا۔

یہ بیان اُن کے سسر، موسیقار اسماعیل دربار کے اُن تبصروں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے گوہر خان کے کیریئر کے بارے میں بات کی تھی۔

گوہر خان نے آج انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین پوسٹ میں ایک طویل نوٹ لکھا جس میں انہوں نے اپنے شوہر زید کی تعریف کی اور ان کے ساتھ سفر، تہواروں، تقریبات، پارٹیوں اور گھر کے پُرسکون لمحات کی مختلف تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں وہ زید کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آئیں۔   
گوہر خان کی کوئی چیز برداشت نہ ہوئی تو خاموش نہیں رہوں گا، اسماعیل دربار

اداکارہ گوہر خان کے سسر اسماعیل دربار نے کہا ہے کہ مجھےحق ہےکہ اپنی بہو کو کام کرنے سے روک دوں۔   

گوہر نے لکھا ہے کہ زید نے میرے خاندان کو اپنا سمجھا اور ہمیشہ مجھ سے ایماندار اور وفادار رہے۔

گوہر نے زید کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پارک اور ساحل پر چہل قدمی، پہاڑوں میں سیر سمیت سب کچھ جو میں نے زندگی کے اس خوبصورت سفر میں اپنے ہمسفر کے ساتھ مانگا تھا، وہ اللّٰہ کے کرم سے مجھے ملا، شکریہ میری مصروف زندگی میں سکون اور اعتماد لانے کے لیے۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ شکریہ میرے 2 خوبصورت بیٹوں کو دینے کے لیے، شکریہ ایک بہترین شریکِ سفر بننے کے لیے، شکریہ زیہان اور فروان کے بہترین والد بننے کے لیے، شکریہ کہ تم نے میرے خاندان کو اپنا بنایا، تمہارے سچ، وفاداری اور محنت کے لیے شکریہ، اللّٰہ تمہیں زندگی کے ہر قدم پر برکت دے، تم سب سے بڑے دل والے اور خیال رکھنے والے انسان ہو، مجھے تمہارے سہیل خان والے ڈانس مووز بہت پسند ہیں، چاہے تم میرے پرفیوم پر نظر رکھو، اس کے لیے میں تمہیں معاف کرتی ہوں، تم سے بہت پیار کرتی ہوں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں موسیقار اسماعیل دربار نے اپنی بہو گوہر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک شاندار ماں ہیں، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرے خیال میں شادی اور ماں بننے کے بعد عورت کو کام پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں پرانی سوچ رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، گوہر اب ہمارے گھر کی عزت ہیں، میں انہیں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ وہ کام چھوڑ دیں، کیونکہ یہ میرا حق نہیں ہے، اگر کسی کو یہ حق ہے تو وہ زید ہے۔

واضح رہے کہ گوہر خان اور زید دربار دسمبر 2020ء میں رشتۂ ازدواج میں بندھے تھے، مئی 2023ء میں ان کے پہلے بیٹے زیہان کی پیدائش ہوئی اور یکم ستمبر 2025ء کو دوسرے بیٹے فروان کا ان دونوں نے استقبال کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:08 GMT+5 , Processed in 0.046231 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list