Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 408|Reply: 0

پربھاس کو بھارت کا سب سے بڑا سپر اسٹار قرار دینے پر شاہ رخ خان کے مداح ناراض

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178230
Post time 2025-10-29 18:18:11 | Show all posts |Read mode
  
پربھاس اور شاہ رخ خان—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور ساؤتھ کی فلموں کے اسٹار پربھاس کے مداحوں میں ٹھن گئی، یہ صورتِ حال فلم ’اسپرٹ‘ کے پرومو میں پربھاس کو بھارت کا سب سے بڑا سپر اسٹار قرار دینے پر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’اسپرٹ‘ کے آڈیو ٹیزر میں پربھاس کو بھارت کا سب سے بڑا سپر اسٹار قرار دیا گیا ہے جو شاہ رخ خان کے مداحوں کو بالکل بھی ہضم نہیں ہوا۔

شاہ رخ خان اور پربھاس آج بھارتی سنیما کے سب سے بڑے باکس آفس اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں۔   
شاہ رخ، سلمان، پربھاس کی فلموں سے بڑے بجٹ والی فلمیں کس اداکار کے پاس؟

بالی ووڈ کا ایک ایسا اداکار بھی ہے جس کے پاس 5000 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت والی فلمیں ہیں، جو اسے اس وقت بھارت کا سب سے زیادہ مطلوب اسٹار بناتی ہیں۔   

گزشتہ روز پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر فلم ساز سندیپ ریڈی وانگا نے اپنے مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیتے ہوئے ان کی آنے والی فلم ’اسپرٹ‘ کی ایک ساؤنڈ اسٹوری جاری کی ہے، چونکہ یہ اس فلم کی پہلی جھلک تھی، اس لیے مداحوں کا جوش و خروش بہت زیادہ تھا لیکن جس چیز نے مداحوں کی توجہ حاصل کی وہ یہ تھی کہ فلم ’اسپرٹ’ کے آڈیو ٹیزر میں پربھاس کو بھارت کا سب سے بڑا سپر اسٹار قرار دے دیا گیا۔

اس اعلان پر پربھاس کے مداح تو بہت خوش ہو گئے البتہ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے دیگر بڑے ستاروں کے مداحوں نے اسے ان کی بے عزتی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا سب سے بڑا سپر اسٹار؟ اچھی کوشش ہے لیکن صرف ایک ہی بادشاہ ہے جو ممبئی سے مراکش تک دلوں پر راج کرتا ہے وہ ہے شاہ رخ خان، وراثت پوسٹروں میں ظاہر نہیں کی جاتی، اسے کئی دہائیوں کی محنت اور عالمی محبت سے کمایا جاتا ہے۔

ایک اور مداح نے لکھا ہے کہ پربھاس کی کوئی بے عزتی و توہین نہیں، لیکن بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان ہیں۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ویب سیریز کی ایک میم شیئر کرتے ہوئے پربھاس پر طنز کیا ہے۔   
دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی گئی بالی ووڈ اداکارہ نے شاہ رخ، سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا

دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بالی ووڈ اداکارہ نے شاہ رخ خان، سلمان خان، پربھاس اور رجنی کانت کو پیچھے چھوڑ دیا۔   

دوسر ی جانب تیلگو اسٹار پربھاس کے بہت سے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ لقب جائز ہے۔

ایک مداح نے لکھا ہے کہ میرے خیال میں سندیپ ریڈی وانگا نے بالکل صحیح کہا ہے، پربھاس واقعی بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں، دعا ہے کہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کریں اور ہدایت کاروں کے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔

ایک اور مداح نے کہا ہے کہ باکس آفس کلیکشن ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ وانگا نے سچ کہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 12:09 GMT+5 , Processed in 0.046594 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list