Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 385|Reply: 0

82 سالہ خاتون کسان نے کنگنا رناوت کو معاف نہ کرنے کی ٹھان لی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178245
Post time 2025-10-29 21:00:09 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

بھارتی کسان خاتون مہیندر کور نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت کو معاف نہ کرنے کی ٹھان لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ خاتون کسان نے اداکارہ کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھنے کا عہد کرلیا۔

قانونی جنگ کا یہ معاملہ 2021 میں اس وقت شروع ہوا جب کنگنا رناوت نے کسان تحریک کے دوران بزرگ خاتون کسان کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر کسان خاتون نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

اب حال ہی میں بھارتی پنجاب کے شہر بٹھنڈہ کی مقامی عدالت نے اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کی 2021 کے ہتکِ عزت کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے عدالت میں اپنے ماضی کے ٹوئٹ پر معافی مانگی اور 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پیش کیے، جس کے بعد ان کی ضمانت منظور ہوگئی۔

تاہم کسان خاتون کا کہنا ہے کہ کنگنا مجھ سے کبھی نہیں ملی، میں انہیں معاف نہیں کروں گی، وہ ایک بڑی اداکارہ اور سیاسی رہنما ہیں، جبکہ میں ایک چھوٹی کسان ہوں، پھر بھی اس نے مجھے اس عمر میں عدالت تک پہنچایا دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں احساس ہونا چاہیے کہ ان کے دورے سے سرکاری خزانے کو کتنا نقصان ہوا اور عوام کو کتنی پریشانی ہوئی، لیکن وہ کہتی ہیں کہ ان کی بات کو غلط رنگ دیا گیا، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔

مذکورہ کسان خاندان کے مطابق اداکارہ سے قانونی لڑائی شہرت یا سیاست کی نہیں بلکہ اپنے وقار کی لڑائی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 13:00 GMT+5 , Processed in 0.071316 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list