Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 434|Reply: 0

پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، نیول چیف

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178290
Post time 2025-10-30 04:08:59 | Show all posts |Read mode
  نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس منعقد ہوئی۔  

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی، نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام اور بحری سلامتی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، پاک بحریہ قومی خود مختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے۔     پاک بحریہ کی اسلام آباد میں منعقدہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم میں آپریشنل تیاری، جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں اور انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔  

میری ٹائم ایکسپو کانفرنس پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور علاقائی تعاون کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم ہے۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 14:52 GMT+5 , Processed in 0.044438 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list