Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 288|Reply: 0

کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178371
Post time 2025-11-4 01:03:09 | Show all posts |Read mode
کراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود کو فروخت کرنے کا واقعہ 7 اکتوبر کو میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا، جس کا مقدمہ گزشتہ روز  درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔   
کراچی: نومولود کی لاش برآمد، مبینہ طور پر چوتھی منزل سے پھینکا گیا

ابتدائی اطلاع کے مطابق بچی چوتھی منزل سے پھینکی گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔   

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبدالخالق  پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کر کے نومولود کو بازیاب کروا لیا ہے، جبکہ  جس کلینک یا اسپتال میں نومولود کی ولادت ہوئی اسے بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ڈاکٹر زہرا اور اخراجات ادا کر کے نومولود کو لے جانے والی شمع بلوچ نامی خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کے اخراجات ادا کرنے والی خاتون شمع بلوچ اسپتال کی ہی ملازمہ ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر زہرا اور شمع بلوچ نامی خاتون نے نومولود کو پنجاب میں فروخت کر دیا تھا، پولیس نے نومولود کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 16:36 GMT+5 , Processed in 0.046457 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list