Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 41|Reply: 0

پی سی بی کا ہیڈ کوچ ویمن ٹیم محمد وسیم کے عہدے کی مدت ختم کرنے کا اعلان

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178371
Post time 2025-11-4 03:00:11 | Show all posts |Read mode
  پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی جگہ نئے کوچ کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فوٹو ایکس محمد وسیم  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ ویمن ٹیم محمد وسیم کے عہدے کی مدت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر عہدے کی مدت ختم ہو گئی،  نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے عمل کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی جگہ نئے کوچ کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔   
محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔    

محمد وسیم کو 2024 میں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، تاہم ان کی زیرِ نگرانی ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل زوال آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی مکمل حمایت کے باوجود ٹیم کے نتائج مایوس کن رہے، حتیٰ کہ خواتین ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان خواتین ٹیم کا سفر انتہائی مایوس کن رہا۔ فاطمہ ثناء کی قیادت میں ٹیم ساتویں نمبر پر رہی اور تین پوائنٹس حاصل کر سکی۔ پاکستان کو بنگلادیش، بھارت، آسٹریلیا، اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف میچز بارش کی نذر ہو گئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 16:45 GMT+5 , Processed in 0.048964 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list