Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 706|Reply: 0

بھارت، معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178401
Post time 2025-11-4 12:50:56 | Show all posts |Read mode
  بھارتی صحافی رانا ایوب—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت کی معروف خاتون صحافی رانا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں بھری کالز موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامور خاتون صحافی رانا ایوب نے بتایا  کہ انہیں  بین الاقوامی نمبرز سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے رانا ایوب کو انکے گھر کا پتہ بتایا اور والد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

ملزم نے مطالبہ کیا کہ رانا ایوب 1984ء کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

رانا ایوب نے ممبئی کے کوپر کھیرانے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔   
بھارتی صحافی رعنا ایوب کے خلاف مقدمات ہراساں کرنے کی کارروائی قرار

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے بھارتی صحافی رعنا ایوب کے خلاف درج مقدمات کو ہراساں کرنے کی کارروائی قرار دے دیا۔   

صحافیوں کی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام رانا ایوب اور ان کے خاندان کے تحفظ کو فوری یقینی بنائیں۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے اور بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ رانا ایوب پہلے بھی آن لائن ہراسانی، تفتیش اور قتل و ریپ کی دھمکیوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:34 GMT+5 , Processed in 0.043854 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list