Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 477|Reply: 0

15 دنوں میں بالوں کو جھڑنے سے روکنے والی حیران کُن اسموتھی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178401
Post time 2025-11-4 15:27:24 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹوز  

بالوں کا جھڑنا ایک عام مسئلہ ہے جس کی وجوہات میں ذہنی تناؤ، ہارمونز میں تبدیلی، جینیاتی عوامل، غذائی کمی اور تھائرائیڈ یا آٹو اِمیون بیماریاں شامل ہو سکتی ہیں۔  

موسمِ سرما کے آتے ہی ہر دوسرا فرد مسلسل بالوں کے جھڑنے سے پریشان نظر آتا ہے جس کا بھارتی کلینیکل نیوٹریشنسٹ، خوشی چھابڑا نے ایک آسان حل پیش کیا ہے۔

خوشی چھابڑا کے مطابق بالوں کا جھڑنا عموماً بیرونی مسئلہ نہیں ہوتا، 99 فیصد وقت یہ اندرونی کمزوری کی علامت ہے۔ کمزور جڑیں، خارش زدہ جِلد اور بے تحاشہ بال جھڑنا جسم کی جانب سے ایک پیغام ہے کہ اسے اندرونی طور پر غذائیت کی ضرورت ہے، نہ کہ شیمپو بدلنے کی۔   
گنج پن کا آسان علاج دریافت، 20 دن میں بالوں کی واپسی ممکن

سائنس دانوں نے بالوں کے جھڑنے (گنج پن) کا آسان علاج دریافت کر لیا، جس سے صرف 20 دنوں میں بالوں کی واپسی ممکن ہے۔   

غذائیت سے بھرپور ناشتہ اسموتھی

خوشی چھابڑا نے ایک ایسی اسموتھی کی ترکیب شیئر کی ہے جو ناصرف بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے بلکہ نئے بال اگانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

اِن کے مطابق اگر یہ اسموتھی روزانہ 15 دن تک پی جائے جائے تو واضح فرق محسوس کیا جا سکتا ہے۔

درکار اجزاء:

ایک کھانے کا چمچ بادام کا مکھن، دو چٹکیاں حالِم/ گارڈن کریس/ علوی کے بیج، ایک کھانے کا چمچ کدو کے بیج، ایک کھانے کا چمچ کالے تل اور ایک اسکوپ پروٹین پاؤڈر۔

ترکیب: اسموتھی بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے بیجوں کو پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر تیز رفتار پر اس وقت تک بلینڈ کریں جب تک یہ پانی کے ساتھ یک جان نہ ہو جائیں، اب اس میں پروٹین پاؤڈر شامل کریں جس میں کم از کم 23 گرام پروٹین ہو۔

اب اس مکسچر کو دوبارہ بلینڈ کریں اور اسموتھی تیار ہے۔   
بال جھڑنے سے روکنے والی 5 غذائیں کونسی ہیں؟

لمبے گھنے اور چمکدار بال سب ہی کی خواہش ہوتے ہیں اور بالوں کا جھڑنا، گنج پن انسان کو پریشان کر دیتا ہے، بال گرنے سے بچانے کے لیے بالوں کے لیے مطلوب غذائیت سے بھرپور چند غذاؤں کے استعمال سے اس شکایت سے جان چھڑائی جا سکتی ہے    

کتنے دن تک پینا ضروری ہے؟

غذائی ماہر خوشی چھابڑا کے مطابق یہ اسموتھی آپ کو حیران کُن نتائج دے سکتی ہے، اِسے روزانہ صبح 15 دن تک مسلسل پینے سے بال جھڑنے میں واضح کمی اور نئے بالوں کی افزائش ہونا شروع ہو جاتی ہے۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:34 GMT+5 , Processed in 0.045340 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list