Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 395|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بطور گواہ بیان قلمبند

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178389
Post time 2025-11-4 18:42:42 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ نے بطور گواہ بیان قلمبند کروا دیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کے کیس میں عطا تارڑ گواہی کے لیے پیش ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دیں، بانی پی ٹی آئی کے سینئر وکیل پیش ہوں گے۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کل مجھے خود کہا تھا وہ پیش ہوں گے، آج پتہ چلا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں۔   
10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل

لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔    

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آج عطا تارڑ کی گواہی ریکارڈ کر لیتے ہیں اس پر جرح بعد میں کر لیجیے گا۔

عطاء تارڑ نے ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کے روبرو پیش ہو کر بیان میں کہا کہ شہباز شریف ایک اچھی شہرت رکھنے والے سیاستدان ہیں، کیس کے مدعا علیہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کے کیس میں سزا یافتہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے 2017 میں ٹی وی پروگرام میں شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ پانامہ لیکس پر انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جانتے بوجھتے جھوٹے الزام عائد کیے، ان الزامات سے شہباز شریف کی ساکھ متاثر ہوئی، بانی ہی ٹی آئی نے یہ الزامات متعدد بار دہرائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:27 GMT+5 , Processed in 0.045808 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list