Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 638|Reply: 0

بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات، بھارتی سکھ یاتری پاکستان روانہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178389
Post time 2025-11-4 18:42:45 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارتی پنجاب سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان روانہ ہوگئے۔

سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

یہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی مناسبت سے منائی جانے والی سالانہ مذہبی تقریبات ہیں، جس میں دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد شرکت کرتے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق مئی میں پاک بھارت جھڑپوں کے بعد سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا یہ پہلا موقع ہے۔

پاکستان میں سکھ برادری اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے سخت سیکیورٹی اور خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں رہائش، خوراک اور سفری سہولیات شامل ہیں۔

بابا گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات 17 نومبر تک جاری رہیں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:26 GMT+5 , Processed in 0.049289 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list