Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 906|Reply: 0

شادی میں چکن فرائی پر دلہا دلہن کے رشتہ داروں میں جھگڑا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178389
Post time 2025-11-4 19:15:07 | Show all posts |Read mode
  کولاج فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی، جب دلہا اور دلہن کے مہمانوں کے درمیان چکن فرائی کی تقسیم پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب کے دوران کھانے کے کاؤنٹر پر چکن فرائی کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے دوران معمولی تلخ کلامی نے شدت اختیار کر لی اور دونوں جانب سے مہمان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔

جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ شادی کی خوشیوں کا منظر ہنگامے میں بدل گیا، دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر کرسیاں، برتن اور کھانے کی اشیاء پھینک دیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صورتحال بگڑنے پر فوری طور پر اہلکار موقع پر پہنچے اور شرکاء کو منتشر کیا، بعد ازاں شادی کی رسومات پولیس کی نگرانی میں مکمل کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کی وجہ صرف یہ تھی کہ ایک جانب کے مہمانوں کو لگتا تھا کہ دوسرے فریق نے چکن فرائی زیادہ کھا لی، جس پر غصے میں آکر بات مار پیٹ تک جا پہنچی۔

یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر مذاق اور تنقید کا موضوع بن گیا جس کے متعلق صارفین کہہ رہے ہیں کہ ’چکن نے شادی برباد کر دی‘۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:26 GMT+5 , Processed in 0.050318 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list