Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 224|Reply: 0

چینی شہری نے سابقہ گرل فرینڈ کو تلاش کرنے کیلئے میڈیا سے مدد مانگ لی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178401
Post time 2025-11-4 21:18:23 | Show all posts |Read mode
  فوٹو بشکریہ چینی میڈیا  

چین میں ایک شہری نے قرض کی واپسی کےلیے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو تلاش کرنے کے سلسلے میں میڈیا سے مدد مانگ لی۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’لی‘ نامی اس شہری نے سابقہ گرل فرینڈ ’ما‘ کی تلاش کرنے کے لیے میڈیا کی مدد اس لیے مانگی تاکہ اسے 10 ہزار یوآن یعنی 1 لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے واپس کر سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی صوبے انہوئی کے شہر ہوائیبی کے رہائشی لی نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو ڈھونڈنے کے لیے مقامی ٹی وی پروگرام ’شیاؤلی ہیلپس یو‘ کا رخ کیا، جو کہ عام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد کرنے کے لیے مشہور ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’لی‘ کی اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے ملاقات 1991ء میں ہوئی تھی اور  اس وقت’لی‘ کی عمر 23 سال جب کہ ’ما‘ کی عمر 25 سال تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ’ما‘ ایک طلاق یافتہ خاتون تھیں اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا۔ ’لی‘ اور ’ما‘ ایک ساتھ کام کرتے تھے اور اسی دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے پھر دونوں کے درمیان 8 سال تک رشتہ برقرار رہا۔   
دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی، قیمت 3600 درہم

دبئی کا ایک کیفے دنیا کی سب سے مہنگی کافی پیش کر رہا ہےجو پانامہ میں اگنے والی پھلیوں سے تیار کی گئی ہے۔   

رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی اس وقت ہوئی جب ’لی‘ کے والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی اور انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ لی اپنے آبائی شہر میں واپس آ جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2001ء میں جب ’لی‘ کو اپنی کمپنی شروع کرنے کے لیے مالی مدد کی ضرورت تھی تو اس کی سابقہ گرل فرینڈ نے بے جھجھک اسے 10 ہزار یوآن دے دیے۔

رپورٹ کے مطابق ’لی‘ کا کچھ سال پہلے اپنا موبائل فون کھو جانے کی وجہ سے ’ما‘ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور تب سے وہ پچھتاوا محسوس کر رہا تھا اور پریشان تھا کہ اب وہ قرض کیسے واپس کرے گا۔

’لی‘ کو بہت کوشش کرنے کے بعد بھی جب اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے بارے میں کچھ پتہ نہ چلا تو اس نے اس مقصد کےلیے میڈیا سے مدد مانگ لی اور اس سارے معاملے میں ’لی‘ کی اہلیہ نے بھی اس کا پورا ساتھ دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:45 GMT+5 , Processed in 0.051209 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list