Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 436|Reply: 0

لیونارڈو ڈی کیپریو نے برازیل میں شہزادہ ولیم کو کیا سرپرائز دیا؟

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178410
Post time 2025-11-5 18:06:07 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

معروف ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے برطانوی شہزادہ ولیم کو دورۂ برازیل میں ایک اسپیشل سرپرائز دیا ہے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو نے ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے یونائیٹڈ فار وائلڈ لائف سمٹ میں ورچوئل شرکت کی۔

اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فطرت ہمارا سب سے طاقتور حل ہے، میں عالمی رہنماؤں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ہمت اور عزائم کے ساتھ متحد ہو جائیں کیونکہ دنیا اسی پر منحصر ہے۔

شہزادہ ولیم نے بھی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے لیے اجتماعی عالمی اقدام اُٹھانے پر زور دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج یہاں ہمارا کام واضح ہے، ہمیں ماحولیاتی جرائم اور تباہی پھیلانے والے مجرمانہ نیٹ ورکس کو روکنا چاہیے۔  

  
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن جلد کرائے کے گھر میں منتقل ہوجائیں گے، برطانوی اخبار

برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن جلد ہی اپنے بچوں شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئیس کے ساتھ ونڈسر گریٹ پارک میں اپنے نئے محل نما گھر میں منتقل ہونے والے ہیں، جس کی مالیت ہی نہیں کرایہ بھی ہوش اُڑانے کے لیے کافی ہے۔   

شہزادہ ولیم نے مزید کہا کہ ہمیں ان لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے جو ہر روز کھڑے ہو کر فطرت کا دفاع کر رہے ہیں۔ ہمیں ان محافظوں کو نا صرف الفاظ میں بلکہ اپنے عمل سے پہچاننا اور منانا چاہیے اور ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومتوں اور سول سوسائٹی کو اب مل کر قدم اٹھانا چاہیے، مسائل کا حل تیار کرنے اور وسائل کی صحیح جگہ منتقلی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

شہزادہ ولیم نے یہ بھی کہا کہ جیسا کہ ہم ایمازون میں سی او پی 30 کا انتظار کر رہے ہیں، آئیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے عزم کو آگے بڑھائیں اور اس مقصد کے لیے متحد ہو جائیں اور اپنے عزائم پر اٹل رہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 18:28 GMT+5 , Processed in 0.047536 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list