Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1012|Reply: 0

امیر قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیدیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194439
Post time 2025-11-5 21:21:30 | Show all posts |Read mode
  

امیر قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دے دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے جبکہ اس دوران صدر نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

اعلامیے کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ امیر قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔    
صدر زرداری کی دوحہ میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سی پیک کے کامیاب نفاذ سمیت ہر مشکل گھڑی میں تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔   

صدر زرداری نے دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق قطر کے کردار کو سراہا۔ امیر قطر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان موجودہ مسائل حل کر کے چیلنجز پسِ پشت ڈال دیں گے۔  

صدر مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی جس پر امیر قطر نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کی۔  

اعلامیے کے مطابق شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔  

اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے، قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔  

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر زرداری نے امیر قطر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی جسے امیر قطر نے قبول کیا اور آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 10:18 GMT+5 , Processed in 0.050228 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list