Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1007|Reply: 0

بھارت: برازیلین ماڈل کا ووٹرز لسٹ میں 22 مخلتف ناموں سے اندراج کا انکشاف

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178416
Post time 2025-11-5 23:18:19 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ووٹرز لسٹ میں برازیلین ماڈلز کا 22  مختلف ناموں کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن آف انڈیا پر ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 میں بڑے پیمانے پر ووٹوں کی چوری اور دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ان کے پاس ’’100 فیصد ثبوت‘‘ موجود ہیں کہ ہریانہ میں تقریباً 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے، جو ریاست کے کل ووٹروں کا 12 فیصد بنتے ہیں۔    
بھارت: پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھارتی سیاستدان نے لالو پرساد کے گھر کے سامنے اپنے کپڑے پھاڑ لیے

بھارتی ریاست بہار میں ہونیوالے انتخابات کیلئے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو پر ان کی پارٹی کے رہنما ٹکٹ دینے کیلئے 2 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔   

انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں 2 کروڑ ووٹرز ہیں جن میں سے 25 لاکھ جعلی ہیں۔ ہر 8 میں سے 1 ووٹر فرضی ہے، ان کی ٹیم نے 5.21 لاکھ ڈپلیکیٹ ووٹر انٹریز دریافت کیں۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ایک برازیلین ماڈل میتھیوز فیریرو  کی تصویر کو مختلف ناموں سیما، سویٹی اور سرسوتی سے بار بار استعمال کیا گیا تاکہ وہ بظاہر 22 مرتبہ ووٹ ڈال سکے۔

کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ یہ ایک منظم منصوبہ تھا تاکہ کانگریس کی یقینی جیت کو شکست میں بدلا جا سکے۔   
بھارتی سیاستدان و اداکار تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 40 سے زائد افراد ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلی کا مقام 10 ہزار افراد کی گنجائش رکھتا تھا مگر وہاں تقریباً 50 ہزار افراد جمع ہوگئے تھے، جس سے ہجوم قابو سے باہر ہو گیا۔   

انہوں نے کہا کہ تمام ایگزٹ پولز کانگریس کی فتح کی پیشگوئی کر رہے تھے، لیکن پہلی بار ہریانہ کی تاریخ میں پوسٹل بیلٹ اور اصل ووٹوں میں فرق آیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہزاروں بی جے پی کارکنان اور رہنما بیک وقت اتر پردیش اور ہریانہ دونوں میں ووٹ ڈالنے کے اہل قرار دیے گئے۔ ایک بی جے پی لیڈر کے پتے پر 66 ووٹر درج ہیں، جب کہ ایک اور کے گھر پر 500 ووٹر رجسٹر ہیں۔

بھارتی سیاستدان نے  الزام لگایا کہ کچھ جعلی ووٹروں کے پتے ’ہاؤس نمبر زیرو‘ درج کیے گئے تھے، جو دراصل بے گھر افراد کے لیے مخصوص ہوتا ہے ، مگر تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ باقاعدہ گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔   
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے

یہ حکم نامہ چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اپوزیشن رہنماؤں نے عام آدمی پارٹی حکومت کو پولیس فورس کو ذاتی خدمت گار بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔   

راہول گاندھی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر عوام سے جھوٹ بول رہا ہے اور  یہی سرکار چوری کرنے  کا منصوبہ اب بہار انتخابات میں دہرایا جائے گا، جو کل سے شروع ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے راہول گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے ووٹر لسٹ کے خلاف کوئی باضابطہ اپیل دائر نہیں کی گئی، اور 90 نشستوں میں سے صرف 22 حلقوں سے انتخابی پٹیشنز زیرِ سماعت ہیں۔

الیکشن  کمیشن نے کہا کہ اگر ڈپلیکیٹ اندراجات موجود بھی ہیں، تو یہ کہنا ناممکن ہے کہ وہ ووٹ بی جے پی کو ہی گئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 18:54 GMT+5 , Processed in 0.048201 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list