Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 31|Reply: 0

ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178416
Post time 2025-11-5 23:57:14 | Show all posts |Read mode
  

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا معاملہ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔

ای سی پی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی 13 نومبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 15 میں ترمیم درکار ہے، اس کےلیے کئی بار الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو تحریر کرچکا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے آخری مراسلہ مورخہ 23 اکتوبر 2025ء کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ ترمیمی بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں 21 اکتوبر کو پیش کیا گیا، کمیٹی نے بل کو مزید غور کیلئے موخر کردیا۔

اسلام آبادکی مقامی حکومتیں مورخہ 14 فروری 2021 کو اپنی مدت پوری کر چکی ہیں اور اس وقت سے یہ الیکشن تاخیر کا شکار ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے اور خط و کتابت سے مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 13 نومبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کےلیے مقرر کیا جائے گا۔

سماعت میں الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ ترامیم اور اسلا م آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق سیکشن 219(3) کے تحت وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ سے مشاورت ہوگی۔  

اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 19:22 GMT+5 , Processed in 0.046055 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list