Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 76|Reply: 0

بھارت: بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل، لاش ایک سال بعد گھر سے برآمد

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178416
Post time 2025-11-6 01:54:16 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا، مقتول کی لاش ایک سال بعد گھر کے کچن سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو اس کی بیوی اور اس کے مبینہ عاشق نے قتل کر کے دفن کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اکبر انصاری نے 2015 میں روبی سے محبت کی شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں میاں بیوی بہار سے احمد آباد منتقل ہوگئے تھے، جہاں وہ مزدور کے طور پر کام کرتا تھا، جبکہ ان کے 2 بچے بھی تھے۔   
بھارت: لائٹس بند کرنے پر ملازم نے ساتھی کو ڈمبل مار کر قتل کردیا

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح تقریباً ڈیٹا ڈیجیٹل بینک نامی کمپنی کے دفتر میں پیش آیا، جو روزانہ فلمی شوٹنگ ویڈیوز کے ڈیٹا اسٹوریج کا کام کرتی ہے۔   

ملزمہ کا ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلق تھا، جس پر اس کے شوہر کو اعتراض تھا، اور وہ اکثر اپنی بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا، جس پر روبی اور اس کے آشنا نے اسے راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور مزید دو لوگوں کی مدد سے چاقو کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔

قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو باورچی خانے کے نیچے کھودے گئے گڑھے میں دفن کیا اور اوپر سیمنٹ اور ٹائلز لگا کر نشان مٹا دیا۔

ایک سال بعد جب کرائم برانچ نے روبی کے دوست کو گرفتار کیا تو اس نے دورانِ تفتیش لاش کی نشاندہی کردی۔ کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں، بال اور ٹشوز برآمد ہوئے۔

پولیس نے قتل اور شواہد مٹانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ روبی اور دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 19:23 GMT+5 , Processed in 0.046607 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list