Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 891|Reply: 0

کرسٹیانو رونالڈو کا جلد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، وجہ بھی بتا دی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178416
Post time 2025-11-6 15:33:13 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

بین الاقوامی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ اختیار کر سکتے ہیں۔  

کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

رونالڈو اب تک کلب اور ملک کی سطح پر مجموعی طور پر 952 گولز اسکور کر چکے ہیں اور گزشتہ ماہ اُنہوں نے کہا تھا کہ اِن کا ہدف 1000 گول مکمل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہنا ہے۔

معروف برطانوی میزبان پیئرز مورگن کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 40 سالہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور زندگی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے کھیل سے رخصت لینے کا سوچ رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران ’جَلد ریٹائرمنٹ‘ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہوگا کیونکہ فٹبال سے ملنے والی خوشی جیسی کوئی چیز نہیں لیکن ہر چیز کا ایک آغاز ہوتا ہے اور ایک اختتام بھی، میں اپنے لیے، اپنے خاندان کے لیے اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت چاہتا ہوں۔   
کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹ بالر بن گئے، ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالرز تقریباً 3 کھرب 93 ارب 68 کروڑ پاکستانی روپے لگایا گیا ہے۔   

کرسٹیانو رونالڈو نے انکشاف کیا  ہے کہ وہ 25 یا 26 سال کی عمر سے ہی فٹبال کے بعد کی زندگی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اِن کے مطابق وہ اس دباؤ کو سنبھالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

اِن کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت سی چیزیں ہیں جن کا تجربہ کرنا ابھی باقی ہے لیکن فٹبال جیسی خوشی کہیں نہیں، پھر بھی، مجھے معلوم ہے کہ صحیح وقت پر رخصت ہونا ضروری ہے۔

رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کی پرورش اور ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتا ہوں، میں نے ساری زندگی سفر اور فٹبال میں گزاری ہے، اب وقت ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ رہوں اور اپنی فیملی کو وقت دوں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 19:19 GMT+5 , Processed in 0.047557 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list