Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 354|Reply: 0

میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178416
Post time 2025-11-6 19:27:18 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شین بام کو اپنے حامیوں سے ملاقات کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

اقوام متحدہ کے خواتین سے متعلق ادارے (یو این ویمن) کے اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کی تقریباً 70 فیصد خواتین اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ ہراسانی کا یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔

واقعے کے وقت شین بام صدارتی محل کے قریب ایک تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوئیں، جب راستے میں ان کے کچھ حامیوں نے ان سے ملاقات کی، وہ ان سے مصافحہ اور تصاویر بنوا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک شخص پیچھے سے آ کر غیر اخلاقی طور پر صدر کو چھوتے ہوئے ان کی گردن پر بوسہ لینے کی کوشش کرنے لگا۔

رپورٹ کے مطابق صدارتی سیکیورٹی ٹیم کے ایک اہلکار نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اُس شخص کو پیچھے ہٹا دیا۔

اس ناخوشگوار رویے کے باوجود کلاڈیا شین بام نے بردباری اور شائستگی کا مظاہرہ کیا اور اُس شخص سے مہذب انداز میں پیش آئیں اور اس کے ساتھ تصویر بنوانے پر رضامند ہوگئیں، بعد ازاں سیکیورٹی حکام نے اطلاع دی کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزارتِ خواتین کی سربراہ نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی صدر کے ساتھ پیش آنے والے اس ناقابلِ قبول واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 19:23 GMT+5 , Processed in 0.047169 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list