Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 338|Reply: 0

بھارت: ٹرین میں کمبل اور چادر پر جھگڑا، فوجی اہلکار قتل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194424
Post time 2025-11-7 19:29:59 | Show all posts |Read mode
  
کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی فوج کے ایک سپاہی کو ٹرین میں محض کمبل اور چادر کے مطالبے پر قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی جانب سے راجستھان میں فوجی اہلکار کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور متاثرہ خاندان کو انصاف و معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 نومبر کی رات پیش آیا جب فوجی اہلکار جگر چوہدری چُھٹی پر اپنے گھر جارہا تھا، اُنہوں نے سفر کے دوران بی 4 اے سی کوچ کے اٹینڈنٹ سے کمبل اور چادر مانگی۔

اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے سامان دینے سے انکار کردیا جس پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی۔  

معاملہ بگڑتے بگڑتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا اور اسی دوران کوچ اٹینڈنٹ نے جگر چوہدری کی ٹانگ پر چاقو سے حملہ کردیا، زخم گہرا ہونے کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور سپاہی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

تحقیقات اور گرفتاری

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پہنچنے پر ریلوے پولیس نے ٹی ٹی ای کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ اٹینڈنٹ ملزم کو ٹھیکیدار کے ذریعے تعینات کیا گیا تھا جسے واقعے کے بعد ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 08:28 GMT+5 , Processed in 0.052059 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list