Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 318|Reply: 0

مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے ’کنگ آف پاپ‘ کی جگہ لے لی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-8 15:00:06 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان ہی کے 28 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن نبھا رہے ہیں، یہ ان کی پہلی بڑی فلم ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے اور اسے جان لوگن نے لکھا ہے۔

فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے تمام پہلو اور ان کی سب سے قابل ذکر پرفارمنس کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے انہیں موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔








مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ہونے والے اس مختصر ٹریلر میں جعفر جیکسن پاپ آئیکون کی طرح چلتے، بات کرتے، گانا اور مون واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  
مائیکل جیکسن کا بھتیجا ’کنگ آف پاپ‘ کی جگہ لینے کو تیار

پاپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک میں گلوکار کا کردار ان ہی کے 26 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن نبھائیں گے۔   

گلوکار کی بائیوپک میں صرف ان کے موسیقی کے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات کو دیکھایا گیا ہے، جبکہ نجی زندگی کے مختلف تنازعات اور ان پر لگنے والے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاپ آئیکون کی زندگی پر مبنی بائیوپک کو پہلے 3 اکتوبر 2025 کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم فلم تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 24 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

خیال رہے کہ جعفر جیکسن مائیکل کے بڑے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں، جو ایک گلوکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:32 GMT+5 , Processed in 0.047929 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list